:::::::وہ امام و محدث جن کی نمازِ جنازہ پونے دو سو سال بعد ادا کی گئی::::::::


#تاریخِ_اسلامی

قاضی عیاض مالکی کی جلالت علمی اور عشقِ مصطفیٰ سے کون نا واقف ہوگا؟

قاضی عیاض کی مشہور کتاب الشفاء شریف ایسی کتاب ہے جو آپ کو ہمشیہ کے لیئے امر کر گئی!

شفاء شریف جیسی کتاب نہ ان سے پہلے کسی نے لکھی نہ بعد میں کوئی لکھ سکا!

امام عینی,ابن حجر, امام نووی جیسے امت کے امام قاضی عیاض مالکی کا حوالہ بطور سند دیتے ہیں!

حدیث پاک کی کتب میں جہاں قال القاضی ہو وہاں قاضی عیاض مالکی ہی مراد ہوتے ہیں!

ان کی کتاب شفاء شریف کو حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں شرفِ قبولیت نصیب ہوا ھے!

شفاء شریف پڑھنا شفاء ھے اس کی قراءت سے طاعون کی بیماری سے نجات ملتی ھے!

شفاء شریف کی 30 سے زیادہ شروحات لکھی گئی ہیں!

کیا آپ جانتے ہیں اتنے بڑے امام اور ایسی لاجواب کتاب کے مصنف کے ساتھ لوگوں نے کتنا ظلم کیا تھا؟

مراکش میں موحدین نے مرابطین کی حکومت گرا کر اپنی حکومت قائم کی تو موحدین کے بانی محمد بن تومرت نے المرشدہ نامی عقیدہ گھڑ لیا جو کہ معتزلہ جہمیہ اور اشاعرہ کا مرکب تھا!

پھر اس نے خود مہدی اور معصوم کہلانا شروع کر دیا!

اسی دور میں قاضی عیاض مالکی مراکش کے قاضی تھے

محمد بن تومرت نے سوچا کہ اس علاقے کے سب سے بڑے عالم قاضی عیاض ہیں
اگر وہ میرے مہدی ہونے اور معصوم ہونے کا فتویٰ دے دیں تو میری حکومت مضبوط ہوجائے گی
اور دوسرے ممالک میں میرے تابع ہو جائیں گے!

مگر قاضی عیاض مالکی علماء ربانیین کے سر خیل تھے آپ نے سر عام ابن تومرت کو کہا کہ میرا فتویٰ تو یہ ہے کہ تو کذاب و دجال ہے نہ مہدی ہے نہ معصوم ہے تو خود گمراہ ہے اور دوسروں کو گمراہ کرنے والا ہے!

بس پھر کیا تھا

اسی وقت قاضی عیاض مالکی کو نیزے مار مار کر شہید کر دیا گیا

اسی پر بس نہ کیا گیا بلکہ قاضی عیاض مالکی کے جسم کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر دیئے گئے

اور پھر ان کو بغیر غسل بغیر کفن دیئے بغیر جنازہ پڑھائے مراکش کے ایک گرجا گھر میں دفن کر دیا گیا!

تاکہ کسی مسلمان کو اس کی خبر نہ ہو نہ آپ کی قبر کا علم ہو!

یہ واقعہ 544 ھجری میں ہوا

پھر 712 ھجری میں تقریبا پونے دو سو سال بعد سنیوں کی سلطنت مرنیہ قائم ہوئی تو قاضی ابو اسحاق بن صباغ نے قاضی عیاض مالکی کی قبر کا پتہ کروایا

اور وہاں سے صفائی کروا کر پونے دو سو سال بعد نماز جنازہ ادا کی!

اور بے شمار بار قاضی عیاض کی نماز جنازہ پڑھی گئی!

اور بے شمار بار ختم قرآن کیا گیا!

علماءِ حق کی یہی نشانی ہوتی ہے کہ کسی صورت باطل کی حمایت نہیں کرتے خواہ ان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے
اور یہ بھی معلوم ہوا کہ قبر پر ختم قرآن امت کے اسلاف کا طریقہ رہا ہے!

اگر آپ عشقِ سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دل میں بڑھانا چاہتے ہیں تو شفاء شریف کا مطالعہ کریں!

اللہ رب العزت قاضی عیاض مالکی کے درجات بلند کرے اور ان کے صدقے ہماری بخشش کرے!
👈 تحریر سے نام حذف کرنا شرعاً اخلاقاً جرم ہے اور آپ اس کے جوابدہ ہوں گے!
👈 نام کیساتھ کاپی کی اجازت ھے!
✍️ # منقول سیدمہتاب_عالم

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

Cars photography | Car Spotting

It's all about the cars

Mazlan Abbas

Blogger | IoT & Social Media Influencer

www.khuch-kahi-unkahi-baten.com

Sunhairi aqwal for life changing

Issababy Creates

This is perhaps the least specific blog you will find. A variety of DIY projects, book reviews, health tips, yoga poses, fashion ideas, recipes or something altogether different depending on my current mood. I've never been pigeon-holed into one category so neither is my blog. Strap in and enjoy the ride!

COM 125: Social Media

Middlesex Community College

Ayuda WordPress

Recursos, temas, plugins, tutoriales en español

Brandakin Social Media

Strategies For Your Business

WordPress News

The latest news about WordPress and the WordPress community

Make WordPress Community

Building Local Communities

Social Media HQ

Latest news, best practices, & emerging trends in social media

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

Connect with Riyaadul ilm™ on Social Media

everything

GOD AND LOVE

SU Global Learning

A platform to START-UP an online learning about global Content

Syed Raza Sherazi

Software Engineer in iPhone Development

Osmaanqazikhan

Osmaanqazikhan

PARMARTH

परमार्थ परमो धर्म: धर्म स्वार्थ तथैव च:।

Design a site like this with WordPress.com
Get started