حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص ہر مہینے میں کم از کم تین مرتبہ تین دن صبح شام شہد چاٹ لے تو اس کو اس مہینے میں کوئی بڑی بیماری نہیں ہوگی۔حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا (ابن ماجہ) سے شہد اور قرآن مجید تمہارے لیے شفا کے دو مظہر ہیں۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول صلی وسلم نے فرمایا زیتون کا تیل غذا میں استعمال کرو اور اسے لگاؤ کیونکہ اس میں ستر بیماریوں کی شفا ہے جن میں ایک کوڈھ بھی ہے (ابو نعیم).
حضرت عبداللہ ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا صبح نہار منہ کھجور کھایا کرو ایسا کرنے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں ( موسند فردوس).
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس عظیم کھجور عجوہ میں ہر بیماری کی شفاء ہے اور اگر اسے نہار منہ کھایا جائے تو زہروں سے تریاک ہے ( مسلم)۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ سے اسلام کو فرماتے سنا سیاہ دانو میں ہر بیماری سے شفا ہے سوائے موت کی (بخاری مسلم ابن ماجہ)
ابن شہاب بیان کرتے ہیں کس سیاہ دانہ سے مراد کلونجی ہے.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کر پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص سونف کا استعمال کرے گا وہ پیٹ اور گلے کی بیماریوں سے محفوظ رہے گا (طب نبوی اور جدید میڈیکل سائنس).